پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کی المونائی قائم کی جائے گی‘ رانا مشہود احمد خاں
ان ہونہار طلبہ کے بارے میں ویب پورٹل بھی لانچ کیا جائیگا جس کا ا فتتاح و زیراعلی پنجاب خود کرینگے،رواں سال باقی چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کو پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی‘ صوبائی وزیر تعلیم کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 8 جنوری 2016 21:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ 2009تک لے کر ا ب تک کے میٹرک اور انٹرمیڈنٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات جنہیں نقد انعامات او روظائف سے نوازا گیا کی المونائی قائم کی جائے گی، ایسے طلبا و طالبات کے بارے میں ویب پورٹل بھی لانچ کیا جائیگا جس کا ا فتتاح و زیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف خود کریں گے ،اس سال مجموعی طو رپر 423 پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبا ت او ران کے اساتذہ کو نقد انعامات دئیے جا رہے ہیں۔
اس امر کا اظہار انہوں نے اس سال کے پوزیشن ہولڈر ز کے ا عزاز میں مجوزہ تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ،انفارمیشن ،پولیس او رلاہور بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں اس سال میٹرک اور انٹرمیڈنٹ کے امتحانات میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔
تقریب میں آنے والے طلبا او ران کے والدین کے قیام وطعام ا ور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی سکیورٹی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات اور لاہور نالج پارک کے بورڈ آف گورنرزکے ارکان کو بھی مدعو کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تقریب میں شرکت کے لئے چونکہ پورے پنجاب سے پوزیشن ہولڈرز اوران کے والدین آرہے ہیں اس لئے ان کی ٹرانسپورٹ کی پارکنگ کے لئے محفوظ اورتقریب سے نزدیکی جگہ مخصوص کی جائے ۔اجلاس میں بچوں کو تقریب کے دوران گارڈ آف آنر دینے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ تقریب میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈرز کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس سال باقی چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.