فوجی جوانوں اور شہداء کے فنڈز کھانے کے الزام میں گرفتار ملزم حماد جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے

جمعہ 8 جنوری 2016 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) احتساب عدالت نے فوجی جوانوں اور شہداء کے فنڈز کھانے کے الزام میں گرفتار ملزم حماد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا ،ملزم کے خلاف 16ارب روپے کی خردبردکا الزام ہے۔ ملزم حماد کو نیب کی جانب سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب کے تفتیشی آفیسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم حماد نے ڈی ایچ اے حکام کے ساتھ معاہدے کے تحت پچیس ہزار کینال اراضی کا حصول اور ترقیاتی کام کرنا تھا،ملزم نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے پچیس ہزار کنال کی بجائے تیرہ ہزار کنال اراضی حاصل کی۔

ر قم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کر کے فوجی جوانوں اور شہدا کو ان کے قانونی حق سے محروم کیا ۔نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔احتساب عدالت نے ملزم کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :