بیرسٹر سلطان محمود کا انصاف ٹائیگر فورس کے مرکزی عہدیداران کا اعلان
جمعہ 8 جنوری 2016 20:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے( آئی ٹی ایف)انصاف ٹائیگر فورس کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا ہے۔کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عامر جمیل آئی ٹی ایف کے صدر، حیدرر علی کاشر سینئر نائب صدر، راجہ شیراز، سیکریٹری جنرل،امتیاز عباسی سینئر نائب صدر، راجہ بابری چیف آرگنائزر، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل نثار امین ہونگے۔
اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر انصاف ٹائیگر فورس کے عہدیداران عامر جمیل، حیدر کاشر، راجہ شیراز اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور،مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انصاف ٹائیگر فورس کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کے منظم کریں اورآزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن کی تیاری کریں تاکہ آزاد کشمیر میں کشمیر پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک نیا آزاد کشمیر بنایا جائے اور نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے اور تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتیں عوام تک پہنچائی جائیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.