خواتین کو مضبوط کیے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے، نرگس متین

پنجاب حکومت آئندہ اسمبلی کے سیشن میں خواتین بل منظور کرے گی ،خواتین کو معاشرے کا باعزت شہری بنائے گی، نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب

جمعہ 8 جنوری 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی نائب صدر نرگس متین نے کہا ہے کہ خواتین کو مضبوط کیے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے،پنجاب حکومت آئندہ اسمبلی کے سیشن میں خواتین بل منظور کرے گی اور خواتین کو معاشرے کا باعزت شہری بنائے گی،اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت نے خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے بیشتر کام کیے ہیں ،آج پنجاب میں دیگر صوبوں کی نصبت عورت خود کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہے،ما ضی کی حکومتوں نے عورت کو نظر انداز کیا ہے ،آج پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں خواتین اعلیٰ عہدوں پر کام کررہی ہیں ،انہوں نے مزید کہا کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ایک عورت کا با اختیار اور محفوظ ہو نا سب سے لازمی ہے ،ہمارے معاشرے میں عورت کو مردوں کے برابرعزت نہں دی جاتی مگر پنجاب حکومت جو بل پاس کرنے جارہی ہے اس سے پنجاب کی خواتین مزید مضبوط ہونگی اور ان کے تمام جائز حق ان کو ملے گے،انہوں نے کہا دنیا بھر میں جن ممالک نے ترقی کی اس میں ایک عورت کا اہم رول رہا ہے آج دنیا کے بڑے بڑے کارنامے سر انجام دینے والوں میں خواتین کا پہلا نمبر ہے مگر ہمارے معاشرے میں چند غلط ذہنیت کے مالک افراد عورت کو گھر کی ملازمہ سے زیادہ عزت نہں دیتے ،پنجاب حکومت اس لیے عورت کو با اختیار بنانا چاہتی ہے تاکہ اس کا وراثت میں بھی جو حصہ بنتا ہے اس کو برابر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :