بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدید حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام امور انجام دئیے جارہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر طارق حسین مغل

جمعہ 8 جنوری 2016 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر طارق حسین مغل نے کہا ہے کہ بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے جدید حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام امور انجام دئیے جارہے ہیں، منتخب نمائندوں کی آمد سے قبل چھوٹے اور فوری حل طلب مسائل ختم کردےئے جائیں گئے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر طارق حسین مغل نے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی S.Eنظیر خلیفو DDSاشرف بلوچ ،نیاز احمد پلیجو / سنئیر ڈائریکٹر انفارمیشن عدنان محمد خان منتخب نمائدے میر عباس ٹالپر /رضا خان جتوئی کے ہمراہ گلشن حدید کے مختلف علاقوں میں شکایتی کیمپ/روڈ کی استرکاری/ صفائی ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی دورے کے دوران کیا ۔

میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی نے XEN,سید اظہر علی شاہ ، AEEغنی شیخ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیمز کو انجئینرز کی موجودگی میں تکمیل کیا جائے تا کہ اہلیان کی جانب سے کسی بھی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرانے کی جستجو میں سر گرد ا ں ہیں منتخب نمائندوں کی آمد سے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکے گا۔

اس موقع پر ایدمنسٹریٹر طارق حسین مغل نے کہا کہ ہر کام کو اسکے میریٹ پر کیا جا رہا ہے حکومت سندھ کی جانب سے جاری خصوصی صفائی مہم میں عملے کی کارکردگی قابل ستائیش ہیں کام کو اسی انداز میں مستقل بنیادوں پر کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب صفائی اور دیگر امور کے حوالے سے ڈی ایم سی ملیر پورے شہر میں مثالی ہوگا ۔وزیر بلدیات تمام تر صورتحال خود مانیٹر کررہے ہیں جس سے کام میں بہتری کے ساتھ تیزی بھی آرہی ہے وزیر بلدیات کی ہدایت کے عین مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :