کوئٹہ، جماعت اسلامی بلوچستان کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ،سیاسی اور علاقائی صورتحال کاجائزہ

مظلوم بلوچستا ن کیساتھ اقتصادی راہداری کے سلسلے میں زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،مقررین

جمعہ 8 جنوری 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس صدر سیاسی کمیٹی زاہداختر بلوچ منعقدہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،مولانا محمد عارف دمڑ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،حافظ نورعلی ،جمیل احمد مشوانی ،عبدالغفار مدنی کاکڑ،سکندر ایڈوکیٹ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی اور علاقائی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مظلوم بلوچستا ن کیساتھ اقتصادی راہداری کے سلسلے میں زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

صوبائی دارالحکومت اور گوادر سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہر مسائل ومشکلات کا شکار ہیں حکومت کو یکسوئی اور اخلاص سے ان مسائل پرتوجہ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی صوبے میں عوامی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے آوازبلند کرتی رہیگی ۔بلوچستان کے نئے حکومت کو آئندہ ڈھائی سال میں اجتماعی سلگتے مسائل پر کو ترجیح میں رکھیں تاکہ بدترین مسائل میں کمی آسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کا رویہ قیام پاکستان سے بلوچستان کیساتھ بہتر نہیں ہے اگر بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق ملتا تو آج بلوچستا ن کی حالات اتنی خراب نہ ہوتی ۔بلوچستان کے عوام کیساتھ وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ہمیشہ زیادتیاں کی ہیں کبھی پیکیج کے نام پر اورکبھی آپریشن کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے ۔وفاقی ملازمتوں اورخصوصاً تعلیم وصحت کے شعبوں میں زیاتیاں روزکے معمول ہیں ۔ہم بلوچستان کو معاشی وآئینی حقوق دلاکر رہیں گے بلوچستان کے عوام کو اگر معاشی آئینی حقوق مل گیے تو حالات یکسر تبدیل ہوگئے