نوجوانوں کیلئے ترقی وخوشحالی اور سکون واطمینان کا پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

جماعت نے اپنے وابستگان اور نوجوانوں کو بامقصد زندگی کی طرف راغب کرکے بے راہ روی ،بے مقصدیت سے دور کر دیا ہے ،صوبائی امیر جماعت اسلامی

جمعہ 8 جنوری 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور خصوصاً نوجوانوں کیلئے ترقی وخوشحالی اور سکون واطمینان کا پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی نے اپنے وابستگان اور نوجوانوں کو بامقصد زندگی کی طرف راغب کرکے بے راہ روی ،بے مقصدیت سے دور کر دیا ہے صحت مندسرگرمیاں ،تعلیم وروزگار نوجوانوں کا حق ہے کفر آج امت مسلمہ کے اسلحہ وگولہ بارود سے اتنے پریشان نہیں جتنے وہ امت کے باکر دار دیانت دار نوجوانوں سے پریشان ہے مغرب کا معاشرتی نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے الحمد اللہ آج بھی جو خاندان ومعاشرہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیر اہیں وہ تباہی وبربادی سے دور بامقصد زندگی گزاررہے ہیں ۔

جماعت اسلامی انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو پرامن وخوشحال بنائیگی۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں شمولیت اختیارکرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،مفتی محموداحمد ڈاکٹر نعمت اللہ ودیگر بھی موجودتھے اس موقع پر عبدالرافع خلجی ،محمد طاہرترین کی قیادت میں ارباب کرم خان روڈ سے درجنوں پڑھے لکھے نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مولاناعبدالکبیر شاکر نے خطاب میں کہا کہ نوجوان تعلیم پر توجہ دیں اور زندگی کا ایک مقصد بنالیں اور زندگی کا ہرلمحہ نبی پاک ﷺ کی سیر ت کے مطابق گزاریں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہر طبقہ فکر کو ساتھ ملاکر معاشرے سے ہر قسم کی برائی ومنکرات کاخاتمہ کردیگی ۔جماعت اسلامی میں کوئی موروثیت ،لسانیت ،فرقہ واریت اورتعصب نہیں جماعت اسلامی سب کی اپنی پارٹی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :