کوئٹہ، فرنٹیئرکوربلوچستان کے زیراہتمام اسٹوڈنٹس کیلئے میرٹ اسکالر شپ تقسیم کی تقریب

جمعہ 8 جنوری 2016 20:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کے زیراہتمام تحصیل دکی کے اسٹوڈنٹس کیلئے میرٹ اسکالرشپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد،ایک ہزار سے زائدطلباء میں 54لاکھ رقم کی اسکالرشپ تقسیم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان لوارلائی سکاؤٹس کے زیراہتمام تحصیل دُکی میں تعلیم کے فروغ کیلئے اسٹوڈنٹس میرٹ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی جس میں تحصیل دکی کے پوزیشن ہولڈرز1000سے زائد طلباء اور طالبات میں 54لاکھ سے زائد رقم کی اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔ایف سی کی تحصیل دکی میں تعلیم کے فروغ کے اقدامات کو اساتذہ اورطلباء نے سراہتے ہوئے اسکالرشپ ایوارڈکی تقسیم پرفرنٹیئرکورکا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :