Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعودی سفیر سے ملاقات‘آج ایرانی سفیرسے ملیں گے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 8 جنوری 2016 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے ، دونوں ملکوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے ، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی مسلم امہ کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ایرانی سفیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات