جارحانہ بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہو گئی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی جگہ سری لنکا کے تھسارا پریرا کوشامل کر لیا
جمعہ 8 جنوری 2016 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور عالمی شہرت ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق لاہور قلندر کے کرس گیل ان دنوں آسٹریلیا میں اپنی کمر کے آپریشن کے لیے ڈاکٹروں سے مشورے کررہے ہیں۔اگر گیل کو آپریشن کی تاریخ مل جاتی ہے تو وہ پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے کیوں کہ انہیں آرام کے لیے کم از کم دو ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر گیل اپریل میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے یہ سرجری ضروری ہے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل کرنے سے محروم ہو گیا کیوں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا۔(جاری ہے)
ہولڈر کی جگہ اب سری لنکا کے تھسارا پریرا لیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل نے ہولڈر کو بغیر این او سی کے ہی ٹیم میں شامل کر لیا۔
اس سے قبل تین انگلش کھلاڑی سیم بلنگز، جیمز ونس اور کرس جارڈن پی ایس ایل کے تمام میچ کھیلنے سے معذرت کرچکے ہیں کیونکہ انہوں نے 17 فروری سے جنوبی افریقی لیگ کھیلنا ہے۔ادھر پاکستان سپر لیگ کے حکام نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے لیگ کے ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔پی ایس ایل کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ شائقین کے جوش و جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگل ہیڈرز کے ٹکٹوں کی قیمت 20 درہم سے جبکہ پلے آف، ڈبل ہیڈرز اور فائنل کی قیمت 30 درہم سے شروع ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دبئی اور شارجہ میں 4 سے 23 فروری کے درمیان کھیلی جا رہی پی ایس ایل میں مختلف ملکوں کے ٹاپ کھلاڑی 24 میچ کھیلیں گے۔آئندہ ہفتے سے متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پر پی ایس ایل کے ٹکٹس دستیاب ہوں گے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.