چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے سربراہ مقرر

جمعہ 8 جنوری 2016 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کوسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کاسربراہ مقرر کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کا سربراہ مقررکر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کر رہی ہے، جسٹس فیصل عرب کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد خصوصی عدالت کا بینچ ٹوٹ گیا تھا