ایڈمنسٹریٹر کورنگی غلام رسول کا ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا دورہ ،خصوصی صفائی و بیوٹیکشن مہم کا معائنہ

جمعہ 8 جنوری 2016 17:50

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء))ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ خصوصی صفائی و بیوٹیفکش مہم کے ساتھ تحفظ ماحولیات کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلا ئی جائے عوام کو سرسبز ماحول کی آفادیت سے آگاہ اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی و بیوٹیفکش مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل کالونی نمبر3انڈسٹریل ایریا میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی ضلع کورنگی میں ماحولیاتی آلودگی سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگا نے پر عائد پابندی پر سختی سے عملد رآمد کی جائے اور مرتکب افراد کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو عوام زندگی سے نہیں کھیلنے دیا جائے آئندہ جس علاقے میں کچر کو آگ لگا نے شکایت موصول ہوئی اُس علاقے کے محکمہ ہیلتھ سروسز کے انسپکٹر،سب انسپکٹر اور مقدم کو فارغ کردیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیں صرف پودے اور درخت لگا ئے نہیں بلکہ اس کی آبیاری اور تحفظ کے حوالے سے عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ عوام صحت مند ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں خصوصی صفائی مہم کو کامیاب بنا یا جائے اپنے گھر کی طرح اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،زیادہ سے زیادہ سبزہ اُگایا جائے تاکہ موسمی تغیرات سے نبرد آما ہوکر ماحول کو بہتر بنا یا جاسکے مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کو درست بنا یا جائے اور کھلے مین ہولز پر ڈھکنے رکھ کر عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔