مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر کی جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کے اعزاز میں ظہرانہ

جمعہ 8 جنوری 2016 17:48

کوئٹہ ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر اور سابقہ وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے جمعہ کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیا ت احسن اقبال کے اعزاز میں اپنی رہائشگا ہ پر پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترم راحیلہ درانی ، اپوزیشن لیڈر ، مولانا عبدالواسع اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ارکان صوبائی اسمبلی جعفر خان مندوخیل سردار اسلم بزنجو ، طاہر محمود ، پرنس علی بلوچ، عبدالرحیم زیارت وال ، سینیٹر حافظ حمد اﷲ ، رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب ، حاجی مالک ، میر عاصم گیلو کرد، در محمد ناصر، میر سرفراز بگٹی ، محمد خان لہڑی، ،سابقہ سپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، مسلم لیگ ن کے عرفان کرد، شیر خان ،اور دیگر قبائلی عمائدین اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :