بلوچستان کے حقو ق کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا،نواب ثناء اﷲ خان زہری

کسی سے بلوچستان کے حقوق کیلئے سودا بازی نہیں کی جائے گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 8 جنوری 2016 17:41

؂کوئٹہ ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقو ق کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا اور کسی صورت میں کسی سے بلوچستان کے حقوق کیلئے سودا بازی نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ احسن اقبال کے ہم مشکور ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان حکومت کے اتحادیوں اور اپوزیشن کو 9گھنٹے سے زیادہ گوادر کا شغر روٹ کے بارے میں بریفنگ دی اپوزیشن سمیت تمام جماعتیں مطمئن ہے اور کسی کو کوئی شکایت نہیں ہے میرے ہوتے ہوئے کسی کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جائے گا سب کے حقوق کا تحفظ کرونگا یہ فرض ہے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے میں پہلے بھی جد وجہد کرتا رہاہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ بلوچستان آکر سرمایہ کاری کریں ۔ا ن کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے جو بریفنگ دی ہے اس سے میں اور مخلوط حکومت مطمئن ہیں کوریڈور کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جیسے کہا گیا تھا ویسے ہی اس پر عمل درآمد ہو رہاہے اپوزیشن نے گزشتہ رات بریفنگ میں یہ واضح کیا تھا کہ وہ احسن اقبال کی بریفنگ سے مطمئن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان سرمایہ کاری کیلئے بہت سے موقع ہیں جو بھی سرمایہ کاری کریں گا اس کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان معدونی لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہیں یہاں پر مین مسئلہ پانی کا ہے جسے جلد ازجلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سب سے بڑا صوبہ ہیں مگر اس کی آبادی کم ہے بلوچستان جب سرمایہ کاری ہوگی تو بے روزگاری بھی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :