حرمزئی انتظامیہ کی جانب سے لوکل سرٹیفکیٹ کیلئے جانیوالے افراد کو بلاوجہ تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، محموداچکزئی

جمعہ 8 جنوری 2016 17:35

کوئٹہ ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) ) قبائلی و سیاسی رہنمامحموداچکزئی نے حرمزئی انتظامیہ کی جانب سے لوکل سرٹیفکیٹ کیلئے جانے والے افراد کو بلاوجہ تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رشوت طلب کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حرمزئی کے ڈی سی اور اے سی کی جانب سے لوکل سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے اورایک ہی خاندان کے افراد کو فرداً فرداً پیش ہونے کیلئے کہاجاتا جوکے یہاں کے لوکل افراد کے ساتھ زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افرادکی جانب سے لوکل سرٹیفکیٹ کیلئے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں لیکن انہیں افغان مہاجرین کے نام پر بلاجواز تنگ کیا جاتا ہے اوران سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے پر ڈی سی اوراے سی حرمزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔