چترال میں ”پاک چین اقتصادی راہداری براستہ چترال “کے موضوع پر کانفرنس

جمعہ 8 جنوری 2016 16:08

چترال۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) چترال میں ”پاک چین اقتصادی راہداری براستہ چترال “کے موضوع پر ٹاؤن ہال میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے کانفرنس کی صدارت سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں چترال کا نام بھی شامل کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں چترال کو اس سے نکال دیا گیا ۔

مقررین نے کہا کہ چترال نہایت پر امن ضلع ہے اور چین کے قریب بھی ہے ، چترال کے راستے ماضی میں لوگ وسطی ایشیائی ریاستوں کو جایا کرتے تھے جسے سلک روٹ کہا جاتا تھا مگر بعد میں یہ راستہ بند ہو گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے پختونخوا اولسی تحریک کے صدر ڈاکٹر سید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں چین نے پاکستان کو تجویز پیش کی کہ چترال کے راستے پاکستان تک سڑک بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا نہایت پسماندہ صوبے ہیں اور اگر پاک چین کوریڈور ان دو صوبوں کے بیچ میں سے گزارا جائے تو یہ پسماندہ علاقے بھی ترقی کریں گے۔مقررین نے کہا کہ اگر پاک چین کوریڈور میں چترال کو شامل کیا جائے تو اس پر لاگت بھی کم آئے گی کیونکہ چترال سے چین کا فاصلہ بہت کم ہے۔

متعلقہ عنوان :