این اے122 میں ووٹوں کی منتقلی کیس:جہانگیر ترین کی تنقید پر الیکشن کمشنر برہم

جمعہ 8 جنوری 2016 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے جہانگیر ترین کی الیکشن کمیشن پر تنقید پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسز میں تاخیر وکلاء کرتے ہیں اور الزامات ہم پرلگا دیئے جاتے ہیں‘ نیپالی وفد سے ملاقات شیڈول تھی یہاں قیامت برپا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ن لیگ کے وکیل ملک سے باہر ہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 95 فیصد کیسز وکلاء کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں اور اس کاالزام ہم پر لگائے جاتے ہیں۔ نیپالی وفد پاکستان آیا تھا اس لئے ان سے ملاقات شیڈول تھی لیکن الیکشن کمیشن آفس کے باہر قیامت برپا کر دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 19 جنوری کو حتمی سماعت پر ہی دلائل‘ بیانات اور فیصلہ بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :