کوہاٹ: اسپیشل پولیس یونٹ کی کارروائی ، پیر شاکر اللہ نامی دہشتگرد گرفتار،سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی

جمعہ 8 جنوری 2016 15:11

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) کوہاٹ میں اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پیر شاکر اللہ نامی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا‘ گرفتار دہشتگرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسپیشل پولیس یونٹ کوہاٹ نے اورکزئی ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران دہشتگرد کو حراست میں لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پیر شاکر اللہ دہشتگردی کے 6 مقدمات میں مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا دہشتگرد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :