اوکاڑہ،اشتہاری کو پنا ہ دینے اور فرار میں مدد کرنے پر ایک شخص گرفتار

جمعہ 8 جنوری 2016 15:08

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)اشتہاری کو پنا ہ دینے اور فرار میں مدد کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق قاسم علی ولد حاکم علی سکنہ علوی ٹاؤن نے مجر م اشتہاری اسلم ولد بشیر سکنہ 20ون آر بی کو پنا ہ دی اور فرار ہونے میں مدد کی جس پر تھانہ رینالہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے قاسم علی کو گرفتار کر لیا پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے ۔