اوکاڑہ،اوکاڑہ پولیس نے ناجائزمنشیات برآمد کرکے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 8 جنوری 2016 15:08

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) اوکاڑہ پولیس نے ناجائزمنشیات برآمد کرکے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیاجب کہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق حمزہ یوسف ولد محمدیوسف سکنہ دارالاحسان سے 40لیٹرشراب لطیف ولد غلام مصطفی سکنہ39تھری آر 20لیٹر شراب،اسی گاؤں کے رہائشی صفد ر علی ولد عبدالغفار سے 30لیٹر شراب،جاوید مسیح ولد رشید مسیح سکنہ 11فور ایل سے 45لیٹر شراب لیاقت علی ولد غلام علی سکنہ 3ون ایل سے 530گرام چرس،محمد اکرم ولد ہاشم سکنہ اسلام نگر سے 20لیٹر شراب اوراسی قصبہ کے محمد اقبال ولد محمد شریف سے 30لیٹر شراب برآمد کی گئی پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :