اوکاڑہ ،جعلی چیک دینے پر تین افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات د رج،ملزم گرفتار

جمعہ 8 جنوری 2016 15:07

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)جعلی چیک دینے پرمقامی عدالتوں کے حکم پر تین افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات د رج کرلئے گئے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہد علی ولد عبدالحمید سکنہ سلطان ٹاؤن کو رانا محمداحسان ولد رانا محمداشرف سکنہ جلال کوٹ کو 24لاکھ،50ہزارروپے کا چیک دیا۔

(جاری ہے)

چودھری کامران شہزاد ولد عبدالحق سکنہ لالیوالہ کو قربان علی ولد بشیر احمدسکنہ قصبہ تارا سنگھ نے 4لاکھ20ہزار روپے کا چیک دیا۔

محمدیسیٰن ولد محمد عنائت سکنہ کولو والی واں کو محمد رمضان ولد محمد مظفر علی سکنہ دیپالپور نے 1لاکھ 22ہزار روپے سے زائد مالیت کا چیک دیاتما م چیک ڈس آنر ہوگئے او ر کیش نہ ہوسکے عدالتوں کے حکم پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں محمد رمضان کے علاوہ کسی ملزم کو گرفتارنہ کیا جا سکا۔