فیصل آباد ،پولیس نے چھاپہ مار کربدنام زمانہ منشیات فروش قاسم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 8 جنوری 2016 12:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پولیس نے چھاپہ مار کربدنام زمانہ منشیات فروش قاسم کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کا منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا کا عزم آن لائن کے مطابقی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پر تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کے قبضہ سے1115گرام چرس برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر19/15جرم9C/CNSA تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا گیا۔سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں ۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :