پاکستان میں معاشی استحکام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 7 جنوری 2016 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ جمعرات کو یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان میں گزشتہ اڑھائی سال کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :