پاکستانی سول اور عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں ،دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد گار ثابت ہو نگی،مذاکرات میں اہم امور سیاسی ، ثقافتی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرکی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 7 جنوری 2016 23:01

پاکستانی سول اور عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں ،دونوں ملکوں کے تعلقات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اہم امور سیاسی ، ثقافتی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور یہ ملاقاتیں ،دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد گار ثابت ہو نگی ۔

وہ جمعرات کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آمد پر گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے ساتھ اقتصادی تعاون پر بات چیت ہو ئی ہے اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان دیر ینہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں عسکری اور سول رہنماؤں سے ملاقات میں خطے میں علاقائی خطرات ،ثقافتی تعلقات ،سیاسی ،فوجی اور سٹریٹجک امورسمیت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے مدد گار ثابت ہونگی۔سعودی وزیر خارجہ جب اہم دورے پر پاکستان پہنچے تو نورخان ایئربیس پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزارت خارجہ کے افسران نے استقبال کیا ۔ سعودی وزیرخارجہ نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات کی ۔دوطرفہ امور اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :