چوہدری شیر علی کل 132کے وی فیصل آباد سٹی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جمعرات 7 جنوری 2016 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق ایم این اے چوہدری شیر علی 9جنوری بروز ہفتہ دن گیارہ بجے 132کے وی فیصل آباد سٹی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق یہ فیصل آباد کا پہلا جی آئی ایس (GIS)گیس انسولیٹڈ گرڈ سٹیشن ہے اس پر 866ملین روپے کی لاگت آئے گی ۔مذکورہ گرڈ کی تعمیر سے اندرون شہر بجلی کی سپلائی میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ فورسڈ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :