ڈائریکٹر وصدر ایسوسی ایشن اور کے ایم سی افسران کی جانب سے سید ذوالفقارشاہ کے صاجزادے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

جمعرات 7 جنوری 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر وصدر ایسوسی ایشن کی سربراہی میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ اور سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے صاجزادے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اصغر درانی،سیکریٹری نشرواشاعت علی حسن ساجد ، سیکریٹری کلچر عدنان قریشی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیدذوالفقارشاہ کے جواں سال صاجزادے کے انتقال پر ملال پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اﷲ تعالٰی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔سید ذوالفقارشاہ نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کے ایم سی کے تمام ملازمین وافسران ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کررہے ہیں ،غم کی اس گھڑی میں جس طرح افسران ان کے دکھ میں شریک ہوئے اس سے ان میں حوصلہ اور ہمت پیدا ہوئی ہے۔