داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کافعال ہونا بھیانک ہوگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک
قومی ایکشن پلان کو سیاست کی بھینٹ چڑھا یا گیا تو داعش جیسی دہشتگرد تنظیمیں فعال ہوجائینگی،ثروت اعجاز قادری
جمعرات 7 جنوری 2016 22:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کو سیاست کی بھینٹ چڑھا یا گیا تو داعش جیسی دہشتگرد تنظیمیں فعال ہوجائینگی،داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کافعال ہونا بھیانک ہوگا ،ضرب عضب آپریشن کو سیاسی مصلحت سے بالاتر ہوکر ہرحال میں اختتام تک پہنچایا جائے ،دہشتگرد ملک وقوم کیلئے ناسور ہیں انہیں انجام تک پہنچانا ہوگا ،لبیک یارسول اﷲ ﷺ کانفرنس امن کو فروغ دے گی ،عوام اہلسنت 10 جنوری کو نشتر پارک میں شرکت کرکے عوام دہشتگردوں کے خلاف اور ناموس رسالت کے حق میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں ،عاشقان مصطفی ﷺ شہدائے میلاد مصطفی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ناموس رسالت کے قانون کے تحفظ کیلئے عہد کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر علاقائی عہدیداروں اور علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ نشترپارک میں ہمیں باطل اسلام و ملک دشمن قوتوں کے خلاف یکجا ہونے کا عندیہ دینا ہے ، ،پاکستان ہماری پہچان ہے مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو نکیل ڈال دی ہے ،20سال بعد دہشتگردوں کے خوف سے بالاتر ہوکر پوری قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے ،پا کستان کی اجارہ داری کرنے والے بتائیں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں جب مسلمان بٹ کے رہے گا ہندوستان لیکے رہینگے پاکستان کا نعرہ لگارہے تھے تو اس وقت ان کے اکابرین کانگریس کی گود میں بیٹھ کرپاکستان بنانے کو گناہ کے فتوے دے رہے تھے ،جن کے نزدیک پاکستان گناہ تصور کیا جاتا تھا آج انہی کی ناجائز اولادیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں سے انتقام لے رہے ہیں ،کبھی حضرت داتا گنج بخش ،کے مزار پرکبھی عبداﷲ شاہ غازی کے مزار پر تو کبھی امام بری کے مزار کو بم دھماکے کرکے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ سنیوں اولیاء کرام سے اپنی عقیدت ختم کردو ،ان بزرگان دین سے وابستگی ختم کردو مگر ایسا ممکن نہیں ہے اس لئے ان بزرگان دین کا اس خطے پر بہت بڑا احسان ہے کہ وہ کلمہ حق لیکر یہاں تشریف لائے اور باطل کو بھگایا مگر زمانے نے دیکھا کہ لوگ شہداء کی لاشوں پر نہیں بلکہ شہادت کی محرومی پر رورہے تھے جس پرقوم میں ناموس رسالت پر مر مٹنے کا کا جذبہ بیدار ہوا،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دینگے ،مٹھی بھر دہشتگرد ایک دن ختم ہونے ہیں ہم ان سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کیلئے ہے اس راہ میں ہماری جان چلی جائے تو یہ ہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہوگی ،پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ،پوری قوم متحد ہے اور ملک کی سلامتی کیلئے ہروقت قربانی دینے کو تیار ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.