خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس

جمعرات 7 جنوری 2016 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا ایک اجلاس جمعرات کے روز چیئرمین قائمہ کمیٹی اور ایم پی اے ارباب جہانداد خان کی زیر صدارت ترناب فارم ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اﷲ خان گنڈا پور،پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت زرین ضیاء کے علاوہ محکمہ زراعت،سی اینڈ ڈبلیو اور ایریگیشن کے اعلیٰ حکام اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے ملحقہ پرانی عمارت کوتجاوزات کی وجہ سے مسمار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عرصہ10دنوں میں مسماری کو حتمی شکل دیں۔کمیٹی نے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ارد گرد باؤنڈری وال سے متعلق محکمہ سی اینڈڈبلیوکو ہدایت کی کہ وہ مئی2016تک باؤنڈری وال کو مکمل کریں ۔اسکے علاوہ اجلاس میں محکمہ زراعت کو درپیش دیگر امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جبکہ کمیٹی نے دستیاب وسائل کے اندر دیگر مسائل حل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :