نیوٹیچر زایکشن کمیٹی کا سیکریٹری تعلیم کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

جمعرات 7 جنوری 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور میں بھرتی کے بعد سے مسلسل تنخواہوں سے محروم اساتذہ کی تنظیم نیوٹیچر زایکشن کمیٹی نے سیکریٹری تعلیم سندھ کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی محکمہ کااعلی افسر3سال سے زائد عرصے تک اپنے عہدے پرنہیں رہ سکتا لیکن موجودہ سیکریٹری تعلیم کو3سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے انہیں تبدیل نہ کرنا قانون کی توہین کے مترادف ہے ۔

نیوٹیچرزایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابوبکرابڑو،وائس چیئرمین ایم افضال کوریجو،مصعب عباس اورایم مبین کوریجونے جمعرات کے روز اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور میں کراچی ڈویژن میں اساتذہ اورغیرتدریسی عملے کوبھرتی کیاگیا تھا اب 4سال کاعرصہ پوراہونے کوہے لیکن سیکریٹری تعلیم کے ایما پر تنخواہوں سے محروم رکھ کر ہماری نسل کشی کی جارہی ہے،تنخواہوں سے محروم اساتذہ اورغیر تدریسی عملہ فاقہ کشی کاشکار ہے لیکن اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کو ہماری پرواہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجود ہ سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اﷲ پیچوہوجان بوجھ کرتنخواہوں کے اجراء میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اورایسا صرف ریٹ بڑھانے کیلئے کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتی ہونے والے اساتذہ بھی ہمت ہار نے والے نہیں ہم اپنے حقوق لیکررہیں گے اور وقت کے فرعون منہ کی کھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انصاف کے حصول کیلئے سروس ٹربیونل سے رجوع کررکھا ہے امید ہے کہ سروس ٹربیونل انصاف کوترجیح دے گا،انہوں نے کہا کہ سروس ٹربیونل بھی سیکریٹری تعلیم کے دباؤکاشکار ہیاسی لئے ٹریبونل کی جانب سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آرہا۔

متعلقہ عنوان :