نئے سال کی پہلی سہہ ماہی میں ملکی سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوجائیگا‘رینجرز آپریشن کے سبب شہر قائد کی کھوئی ہوئی روشنیاں بحال اور عوام نے سکھ کا سانس لیا،فرحان شاہ

جمعرات 7 جنوری 2016 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) 2016نئی امیدیں اور خوشحالی لیکر آیاہے اورسال کی پہلی سہہ ماہی میں ملک کاسیاسی منظر نامہ تبدیل ہوجائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کواپنے مفادات سے بالاتر ہوکر شہر میں جاری رینجرز آپریشن کی بھر پور حمایت کرنی چاہیے کیونکہ آپریشن کے سبب ہی شہر قائد کی کھوئی ہوئی روشنیاں بحال اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سنیئرمسلم لیگی رہنما سید فرحان علی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی رہائشگاہ پر گفتگو میں کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف رینجرز کوبھرپور کریک ڈاؤن کرنا چاہیے کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیاسی جماعتوں کے لئے لازم ہوگیا ہے کہ کووہ اپنے اندر سے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو نکال باہرکریں ۔فرحان شاہ نے کہا کہ کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کی سیاسی جماعتوں میں موجودگی کی وجہ سے عوام کا سیاسی جماعتوں سے اعتماد ختم ہو گیا ہے ۔پاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئے نوجوان قیادت کو آگے لانا ہوگا کیونکہ نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ۔