عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے عدالت میں اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

مرکزی ملزم معظم علی کا اعتراف جرم سے انکار

جمعرات 7 جنوری 2016 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء ) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے عدالت کے سامنے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔جبکہ تیسرے مرکزی ملزم معظم علی نے اعتراف جرم سے انکار کردیاہے ۔عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار 3 میں سے 2 ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو ایف آئی اے نے سخت سیکیورٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آباد عبدالستارعیسانی کے روبرو پیش کیا، جہاں دونوں ملزمان نے دفعہ 164 کے تحت اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کیس کے تیسرے مرکزی ملزم معظم علی نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ہے، اس کا کہنا ہے وہ اس کیس میں کسی طرح بھی ملوث نہیں، اس لئے وہ اعتراف جرم نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ 5 دسمبر کو ایف آئی اے کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر انعام غنی کی مدعیت میں عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں معظم علی خان، خالد شمیم اور اور سید محسن علی کے علاوہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، محمد انور اور افتخار حسین کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :