اسلام آباد، ضلعی عدالت نے جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا

ایک کروڑ کا بنک نادہندہ چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعرات 7 جنوری 2016 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ ایک کروڑ روپے کے بنک نادہندہ کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر FIAکے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج ویسٹ عبدالغفور کاکڑ نے جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان وسیم اور شفیق کے مقدمے کی سماعت کی ملزمان کیخلاف امریکن ایمبیسی کی شکایات پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور ملزموں کو ایف ایٹ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا،عدالت نے ملزمان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ دوسری جانب عدالت کے روبرو ملزم علی اشرف اور جاوید سلطان کو پیش کیاگیا،ایف آئی اے بنکنگ سرکل نے گرفتار کیا ہے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ملک احسن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے بنک سے ایک کروڑ روپیہ قرض لیا تھا جو کہ واپس نہیں کیا،رقم کی ریکوری کیلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :