ٹی ایچ اوز، ٹیمیں اور تمام متعلقہ افراد اپنی کارکردگی بہتر کرتے ہوئے پولیو مہم کو کامیاب بنائیں ،ڈپٹی کمشنر خیرپور

جمعرات 7 جنوری 2016 20:43

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)چیئرمین انسداد پولیو کمیٹی و ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ 11 جنوری تا 13جنوری 2016 تک انسداد پولیو مہم کے دوران رفیوزل بچوں کی شکایات نہ ملیں ٹی ایچ اوز، ٹیمیں اور تمام متعلقہ افراد اپنی کارکردگی بہتر کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی ان ہدایات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تیاری حالت اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ جاتے ہیں ان کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جائیں اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو اور ڈاکٹر باقر جتوئی نے بتایا کہ ان مہم کے دوران 439000 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے تمام تر اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے ہدایت دی کہ غیر حاضر بچوں پر خاص توجہ دی جائے ہائی رسک یوسیز پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ خسرہ سے بچاؤ کے بھی ویکسین کرائی جائے انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایچ اوز مائیکروپلان بنا کر اس پر عمل درآمد کریں جس کی رپورٹ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کو بھی دی جائے اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلقہ گمبٹ کے بنیادی صحت مرکز کھوڑا میں 9 جنوری بروز ہفتہ پولیو کے سلسلے میں واک بھی جائے گا اور پولیو مہم کا افتتاح ڈی سی خیرپور منور علی مٹھانی نے کریں گے اجلاس میں ڈی سی خیرپور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام روینیو افسران کو پابند کریں کہ وہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں جو بھی آفیسر کام نہیں کرے گا اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں صحت، روینیو، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او،روٹری انٹرنیشنل ، پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔