پیپلز پارٹی نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چلائی ہوئی تحریک ہے،سمیع اﷲ
پیپلز ایس ایف کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا
جمعرات 7 جنوری 2016 20:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) پیپلز ایس ایف خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ تقریب پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں پیپلز ایس ایف کے صوبائی صدر سمیع اﷲ خان، صوبائی جنرل سیکرٹری راشد آفریدی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام اﷲ خان اور دیگر قائدین نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سمیع اﷲ خان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ وہ ایک عالمی رہنما تھے ان کے تمام سیاسی زندگی کا مقصد ملک کو مظبوط،منظم،خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانا تھا جہاں پر ہر فرد کے پاس روٹی کپڑا مکان کے ساتھ ساتھ عوام خوشحالی کے ساتھ زندگی بسر کرسکے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے حوصلے اور عظیم قیادت سے نہ صرف مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ ڈکٹیٹروں سے بھی مقابلہ کرکے اْنہیں شکست سے دوچار کیا شہید بابا نے اپنی تمام زندگی عوام کے فلاح و بہبود کے لئے وقف کر رکھی تھی شہید بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے رکھی جو نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی چلائی ہوئی تحریک ہے 5جنوری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر اْن کی ملک اور قوم کے لئے دی گئی قربانیوں اور خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے آج کے دن تمام جیالوں کے لئے خوشی کا دن ہے آج کے دن جیالے شہیدوں کے تحریک کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے عہد کرتے ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مظبوط قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کریگا اور آئیندہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.