چشتیاں ،طالب علم کے قتل کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 7 جنوری 2016 20:35

چشتیا ں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) چشتیاں پولیس نے گورنمنٹ ہائی سکول کے کلاس ہفتم کے طالب علم محفوظ اﷲ عرف اﷲ رکھا کے قتل کے الزام میں چار نوجوانوں مجیب الرحمن عرف مانی ،ایاز عرف گاموں ،محمد عرفان اور ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مقتول کی والدہ فیض الہی بیوہ ممتاز احمد لکھیویرا مرحوم پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ مقتول جب سکول سے واپس آیا تو ایاز عرف گاموں ،محمد عرفان دونوں محفوظ اﷲ کو اپنے ساتھ مجیب الرحمن عرف مانی کے پولٹری فارم والے ڈیرہ پر لے گئے جہاں محمدارشاد بھی موجودتھا ۔

چنانچہ ظالم اور سفاک ملزمان مذکور میں سے کسی نے مقتول کے ساتھ زیادتی کی اور بعد میں ملزمان نے معصوم محفوظ اﷲ کو قتل کر دیا۔شہر فرید پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302/34مقدمہ درج کرکے ملزمان تین ملزمان مجیب الرحمن عرف مانی ،ایاز عرف گاموں ،محمد عرفان کو حراست میں لے کر مفرور ملزم ارشاد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :