لاؤ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی:
متحدہ کے وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور
جمعرات 7 جنوری 2016 19:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی انعام اللہ کلہوڑو کی عدالت نے لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے 9 رہنماوٴں کے خلاف لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
یاد رہے کہ نومبر 2015 میں ایم کیو ایم کے 9 رہنماوں کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، فاروق ستار، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری، کنور نوید، محمد حسین اور کمال خواجہ کے خلاف سولجر بازار تھانے میں لاوٴڈ اسپیکر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
عدالت نے گزشتہ روز وارنٹ جاری کرتے ہوئے تمام افراد کو 22 جنوری 2016 تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے کورنگی سیکٹر پر چھاپے کے بعد بغیر اجازت ریلی نکالنے پر بھی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی پر نومبر 2015 میں سولجر بازار تھانے میں پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے بھی کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی تھی اور ان کو 50، 50 ہزار روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، یہ مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت سہراب گوٹھ اور سپرہائی وے تھانے میں درج کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی 2 عدالتوں سے پارٹی قائد الطاف حسین کی متنازع تقریر میں سہولت کار ہونے اور ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں وسیم اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.