دبنگ خان کو انکے والد سلیم خان نے شادی کے لیے آخری وارننگ جاری کر دی

جمعرات 7 جنوری 2016 16:33

دبنگ خان کو انکے والد سلیم خان نے شادی کے لیے آخری وارننگ جاری کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) سپر اسٹار سلمان خان کو ان کے والد سلیم خان نے شادی کے لیے آخری وارننگ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

دبنگ خان جو اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کی معروف اداکاراوٴں کے ساتھ معاشقوں کے باوجود اب تک شادی نہیں کی تاہم اب ان کے والد سلیم خان نے انہیں شادی کے لیے آخری وارننگ دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد اب دبنگ خان کو سختی سے جلد شادی کرنے کا کہا ہے جس کے بعد اب دبنگ خان کی دلہن کے لیے چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں سلیم خان نے اعتراف کیا تھا کہ سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہٹ اینڈ رن کیس ہے۔