جب تک جان ہے انڈسٹری کی بقاء کیلئے لڑتی رہونگی‘ بہار بیگم

جمعرات 7 جنوری 2016 16:31

جب تک جان ہے انڈسٹری کی بقاء کیلئے لڑتی رہونگی‘ بہار بیگم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) پاکستان کی لیونگ لیجند بہار بیگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری رواں سال ایک بار پھر عروج حاصل کریگی۔ جب تک جان ہے فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے لڑتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیشن کی دنیا ترقی حاصل کر رہی ہے جلد ہمارا ملک تمام پریشانیوں اور دکھ تکلیفوں سے آزاد ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران ہمارا اپنا پیدا کردہ ہے جب تک ہم اپنے اندر سے منافقت ختم نہیں کرینگے اس انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کی معیاری فلمیں ہمارے ملک میں شروع ہوئی ہیں اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اب ہماری انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی طرف چل نکلی ہے۔