بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

جمعرات 7 جنوری 2016 14:45

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) قاتلانہ اداؤں اور سحر انگیز آنکھوں سے لوگوں کو مسحور کرنیوالی بالی بنگالی حسینہ بپاشا باسو اپنی 37 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔

(جاری ہے)

بنگال کی ساحرہ کے نام سے مشہوربالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو 7جنوری سن 1979کو بھارت کے دارالحکوت نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ زمانہ طالبعلمی سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا۔بپاشا نے بالی ووڈ کیرئیر کاآغاز 2001ء میں فلم اجنبی سے کیا۔ اس کے بعد راز، جسم ، فٹ پاتھ ، نو انٹری ، پھر ہیرا پھیری، کارپوریٹ ، دھوم ٹو ،ریس ، بچنا اے حسینو میں منفرد کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔