فیصل آباد میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک جھنگ روڈ پر دھرنا دیدیا

جمعرات 7 جنوری 2016 12:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) فیصل آباد میں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور سکیل کو اپ گریڈ کرنے کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے جھنگ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ ملازمین نے گلے میں روٹیوں کے ہار ڈال کر سینہ کوبی کی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور سکیل کو اپ گریڈ سمیت دیگر مطالبات پورے کروانے کیلئے منفرد طریقے سے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ملازمین گلے میں روٹیوں کے ہار ڈال کر سڑک پر نکل آئے اور سینہ کوبی کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی۔ مالی‘ چوکیدار‘ بیلدار سمیت 25کیٹیگریز کے ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے تک محکمہ زراعت کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیدیا۔ملازمین کا کہنا ہے پچیس سے تیس سال میں سکیل ہی نہیں بڑھایا گیا جبکہ پانچویں گریڈ کے ملازمین کو ترقی دے دی گئی۔ تنخواہوں میں اضافے اور سکیل کی اپ گریڈیشن کے لئے اپنے مطالبات کے حق میں ان ملازمین نے گزشتہ سال بھی احتجاج کیا اور اب بھی احتجاجی دھرنا دیا ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ کے کانوں تک ان احتجاجی نعروں کی آواز نہیں پہنچ پا رہی۔

متعلقہ عنوان :