فاسٹ باولر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا

جمعرات 7 جنوری 2016 10:59

فاسٹ باولر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عامر کو نیوز لینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے امیگریشن ایریا منیجر مائیکل کارلے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے وزٹ ویزا جاری کر دیا گیا ہے ، تمام تر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کے تعاون سے عامر کو ویزا جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی عامر کو ویزہ جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ باولر 10 جنوری کو ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے محمد عامر کے ویزے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔ محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشمتل سیریز 15 جنوری سے شروع ہوگی ۔