کیا آپ نے کبھی مردہ انسانوں کی کھال پہنی ہے؟ ایسی کمپنی جو انسانی چمڑے کی مصنوعات بناتی ہے
فہد شبیر بدھ 6 جنوری 2016 23:55
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6جنوری۔2016ء)گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) ممالک کے لوگ شوشل میڈیا کے ذریعے اس برطانوی کمپنی پر تنقید کر رہےہیں جو انسانی کھال کی منصوعات بنا کر فروخت کرتی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی انسانی چمڑے سے بنی مصنوعات سالوں کا تجربہ رکھنے والے ماہرین بناتے ہیں۔ جی سی سی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایسی مصنوعات کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔
کویت سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی مریم کا کہنا ہے کہ انسانی کھال سےجوتے اور بٹوے بنانا قابل نفرت ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمپنی کیسے یہ چیزیں فروخت کر لیتی ہے اور لوگ کیسے یہ چیزیں خرید لیتے ہیں، یہ سوچ ہی مجھے بیمار بنا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنےو الے عمر کے خیالات بھی کچھ ایسےہی تھے۔(جاری ہے)
یہ خیال اسے بے چین کر رہا ہے کہ کون ہے جو یہ مصنوعات خرید رہا ہے۔
برطانوی کمپنی اس وقت انسانی کھال کےبنے ہوئے بٹوے، جوتے، بیلٹ اور پاور بریسلٹ بنا کر فروخت کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کے استعمال سے بہت سے انسانی عوارض ٹھیک ہوتےہیں۔کمپنی نےاپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ اس نے جنوری 2011 سےبڑھتی ہوئی طلب کے باعث، بٹوے، جوتے اور بیلٹ کے نئے آرڈر لینا بند کر دئیے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف پاور بریسلٹ کے نئے آرڈر لے رہی ہے، جس کی قیمت 500یوروز ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انسانی جلد سے دنیا کا بہترین چمڑا تیار کر کے اپنی مصنوعات میں استعمال کرتی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انسانی چمڑا نقائص سے پاک دنیا کا بہترین چمڑا ہوتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انسانی چمڑا ایسے افراد سے حاصل کرتی ہے جو مرنے کے بعد اپنی جلد عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ انسان کی جلد اس کی کمر اور پیٹ سے لی جاتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انسانی جلد عطیہ کرنے والوں کے وارثان کو اچھا خاصا معاوضہ ادا کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے گاہکوں میں چند ہی لوگ شامل ہیں مگر وہ ایسے لوگ ہیں ، جنہیں جس چیز کی خواہش ہو وہ خرید لیتےہیں۔ کمپنی کےمطابق انسانی کھال سے بنے بٹوے کی قیمت 9000یورو سے شروع ہوتی ہے، انسانی چمڑے سے بنی بیلٹ کی قیمت 10500 یوروز سے شروع ہوتی ہے۔انسانی چمڑے سےبنے جوتے 18000 یوروز سے شروع ہوتے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.