قاضی حسین احمد داعی اتحاد بین المسلمین تھے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا، پیر اعجاز ہاشمی

بدھ 6 جنوری 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے اتحاد امت کی کاوشوں میں قاضی حسین احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ داعی اتحاد بین المسلمین تھے، جنہوں نے کفر اور شرک کے نعرے بند کروانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا۔ وہ تحمل اور بردباری رکھنے والے سیاسی رہنمابھی تھے۔

سابق امیر جماعت اسلامی کی تیسری برسی کے موقع پر بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قاضی حسین امت واحدہ پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے اسلامی مکاتب فکر کے درمیان قتل و غارتگری اور دہشت گردی بند کروانے کے لئے علامہ شاہ احمد نورانی کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد علی نقوی، مولانا سمیع الحق اور مولانا ضیاالقاسمی کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل تشکیل دی، اس کا موثر اور مفصل ضابطہ اخلاق بنایا اوراس پر عملدرآمد بھی کروایا۔

(جاری ہے)

جس سے فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد ملی۔ پھر اسی اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم کرتے ہوئے چھ مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھے کرکے متحدہ مجلس عمل تشکیل دی۔ جس نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں موثر نمائندگی کے ساتھ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی بنائی ۔ مگر افسوس کہ بعدازاں جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام کی باہمی چپقلش کے باعث ایم ایم اے اپنا وجود کھوبیٹھی اور ملی یکجہتی کونسل سے بنیاد ی جماعتوں کی علیحدگی کے بعد وحدت اسلامی کا یہ پلیٹ فار م بھی غیر موثر ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :