نارنگ منڈی‘سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس نے کارکوکچل دیا

بدھ 6 جنوری 2016 22:56

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء )لاہورسے براستہ نارووال سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس نے کھلے پھاٹک سے گزرنے والی کارکوکچل دیاکارسوار شخص کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ لاثانی ایکسپریس جب شاہدرہ کے نواحی سٹیشن کوٹ مول چندکے قریب سے گزررہی تھی تواچانک کھلے پھاٹک سے کارنمبری ایف ایس پی 2900سامنے آگئی جس پر ٹرین کارکو ایک کلو میٹرتک گھسیٹی ہوئی لے گئی کارمکمل تباہ ہوگئی جبکہ کارسوارایک شخص جس کی شناخت نہیں ہوسکی کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچادیاگیاہے حادثہ کے باعث ٹرین آدھاگھنٹہ تک تاخیرکاشکارہوگئی۔

واضح رہے کہ لاہورنارووال سیکشن پر ریلوے پھاٹکوں پر جب سے پرائیویٹ عملہ تعینات کیاگیاہے وہ گھربیٹھے تنخوائیں وصول کرر ہا ہے اور حادثات معمول بن چکے ہیں ریلوے نے مذکورہ سیکشن پر ڈی سی اوشیخوپورہ کی زیرنگرانی ریلوے پھاٹکوں پر پرائیویٹ عملہ تعینات کررکھاہے جواپنی ڈیوٹی سے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کررہاہے شہری حلقوں نے حکومت سے عملہ کیخلاف سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔