بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مغربی کے علاوہ کسی اور روٹ کو نہیں مانتے،انجینئر زمرک خان اچکزئی

اسفند یار ولی خان سے وزیراعظم نے جو وعدہ کیا تھا ان پر عمل درآمد کیا جائے ،پارلیمانی لیڈر اے این پی

بدھ 6 جنوری 2016 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مغربی روٹ کے علاوہ کسی اور روٹ کو نہیں مانتے اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان سے وزیراعظم نے جو وعدہ کیا تھا ان پر عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر اس روٹ پر ہمارے تحفظات رہیں گے اور مستقبل میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو نگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں اور گوادر کاشغر روٹ کے متعلق جو تحفظات ہے ان پر ہم کھل کر بات کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ وفاقی حکومت ایک اور کھیل کھیل کررہے ہیں اور وفاقی حکومت کے سازش کو کسی بھی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ہماری پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان سے جو وعدہ کیا تھا ان پر عن ومن عمل درآمد کیا جائے اور اگر وفاقی حکومت نے وعدے کی پاسداری نہیں کی تو مستقبل میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہو نگے ہمیں وہ منصوبہ چاہئے جو پیپلز پارٹی کے دور میں طے ہوا تھا اور اس منصوبے میں بجلی و گیس فائبر آپٹک اور ریلوے لائن شامل تھی مگر گزشتہ دنوں ژوب کے مقام پر وزیراعظم نے جس روٹ کا افتتاح کیا تھا وہ گوادر کاشغر روٹ کا نہیں بلکہ ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان اپ گریڈیشن روٹ کا افتتاح کیا اور وفاقی حکومت نے گوادر کاشغر روٹ کو عملی جامعہ نہیں پہنایا تو اے این پی اس کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کی گوادر کاشغر روٹ سے متعلق منصوبے میں دلچسپی خوش آئند اقدام ہے اور ہمیں امید ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔