تحریک دفاع حرمین و شریفین نے ملک بھر کی دینی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

بدھ 6 جنوری 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء )تحریک دفاع حرمین و شریفین نے مساجد پر حملوں اور سعودی سفارت خانے کو جلانے کے سلسلے میں ملک بھر کی دینی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں دینی جماعتوں کی جانب سے متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔اہلسنت و الجماعت اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں 47دہشتگردوں کے سر قلم ہونے کے بعد مساجد اور سعودی سفارتخانوں پر حملے کیے جارہے ہیں جس پر امت مسلمہ میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسی ضمن میں تحریک دفاع حرمین وشریفن کے تحت کل بروز جمعرات اسلام آباد میں تمام مذہبی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں جمیعت اہل حدیث کے مرکزی رہنما ابو تراب ،انصارالامۃ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل ،بریلوی مکتہ فکر کی نمائندہ جماعت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ انس نورانی ،اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،اشاعت التوحید والسنۃ کے رہنما مولانا اشرف علی سمیت جمیعت علماء اسلام (س)،سنی طلباء اتحاد،انی علماء کونسل دیگر مذہبی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد تمام جماعتوں کے مرکزی قائدین پریس کانفرنس میں متفقہ اعلامیہ جاری کریں گے۔۔۔اعجاز خان