لاہور اجتماعی زیادتی کیس، گرفتار ملزمان کو مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 22:29

لاہور اجتماعی زیادتی کیس، گرفتار ملزمان کو مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6جنوری 2016 ء) لاہور اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان کو مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ زیادتی کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت 8 ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریمانڈ میں اضافے کی درخواست پولیس کی جانب سے دی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :