ہمارا ملک جب بھی کسی تنازع میں فریق بنا اس کا خمیازہ پوری قوم نے بھگتا،سینیٹر شاہی سید

انتہاء پسندی ملکی سلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو جلتی پر تیل کا کام کرے، صدر اے این پی سندھ

بدھ 6 جنوری 2016 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمارا ملک جب بھی کسی تنازع میں فریق بنا اس کا خمیازہ پوری قوم نے بھگتا پہلے بھی سامراجی قوتیں ہمیں سردجنگ میں دھکیل کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرچکی ہیں جس کا خمیازہ ہم کئی نسلوں سے بھگت رہے ہیں ہم پہلے بھی پرائی جنگ میں ملک بھر کے گلی کوچے اپنے ہی ہم وطنوں کے خون سے سرخ کرچکے ہیں ہم گزشتہ کئی برسوں سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ انتہاء پسندی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے ایسے اقدام سے گریز کیا جائے کہ جو جلتی پر تیل کا کام کرے ماضی میں بھی پرائے تنازعات میں فریق بننے سے اپنی ثقافت اور اقدار کو کھوکھلا کر چکے ہیں دو برادر ملکوں کے تنازعے میں فریق بننا ملک کو تباہی و بربادی کی بند گلی میں لیجائے گا صرف ملکی مفاد ہماری بنیادی ترجیح ہونا چاہیے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ پہلے ہی ملک میں عالمی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کی بازگشت زوروں پر ہے ذمہ دار حکومتی شخصیات کے عالمی سامراجی دہشت گرد گروہ کی ملک میں موجودگی اوراپنے صوبے سے ملک شام میں جاری جنگ سینکڑوں جوانوں کی شرکت کے انکشافات کررہے ہیں،اور پاکستانی افواج ملک بھر میں جاری ضرب عضب میں مصروف ہیں لہٰذا انتہائی ہوش و حواس اور ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اوراپنے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے ،خطے کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :