مذہبی انتہاپسندی اور فرقہ واریت دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے ،پاکستان میں کالعدم تنظیمں داعش کی سہولت کار بن رہی ہیں ،ملک میں داعش کا وجود ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،اشرف نوناری

بدھ 6 جنوری 2016 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) مذہبی انتہاپسندی اور فرقہ واریت دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے ،پاکستان میں کالعدم تنظیمں داعش کی سہولتکار بن رہی ہیں ،ملک میں داعش کا وجود ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ،سندھ نیشنل تحریک نئی سال 2016 کو امن اور مذہبی رواداری کے سال کے طور پر منائے گی ،یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئر مین اشرف نوناری مرکزی رہنماؤں میر یاسین بھٹو ، ڈاکٹر عظمی جوکھیو، نجیب احمد تھیبو، ڈاکٹر عابدہ صدیقی ، ممتاز بھنبھرو ،اختر سندھی ، اشتیاق علی جتوئی ، جھانگی ملاح ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں مذہب کے نام پر جنگ چھڑ چکی ہے جبکہ پاکستان میں موجود مذہبی شدت پسند اور کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک مضبوط ہوتا جارہا ہے ،جبکہ کالعدم جماعتیں داعش سمیت مذہبی دہشتگرد طالبانوں کے سہولتکار اور معاونکار بن رہے ہیں ،جو عمل سیکیولر پاکستان کے نظریہ کے خلاف ہے جس سے ملک کا امن تباہ ہوجائے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا اصل مسئلہ بھوک ،غربت ،بے روزگاری ہے مگر ایک سازش کے تحت مذہبی انتہاپسندی ، مذہبی دہشتگردی اور فرقہ واریت کو بنیاد بنا کر اصل مسئلے سے توجہ ہٹائی جارہی ہے ،دنیا اس وقت مذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنتی جارہی ہے ،دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے کہ مذہبی انتہا پسندوں اور انکے سہولتکاروں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی پرامن اور انسان دوست سرزمین ہے جہاں مذہبی انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ، سندھ نیشنل تحریک نئے سال 2016ء کو امن اور مذہبی رواداری کے سال کے طور پر منائے گی ،جبکہ سال بھر مرحلے وار مذہبی انتہاپسندی کے خلاف اور امن کی بحالی کیلئے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ، بین المذاہب کانفرنس اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے اور شاہ عبدالطیف بھٹائی کے صوفی ازم والے فلسفے اور پیغام کو سندھ بھر میں پھلانے کیلئے’’ صوفی ازم زندہ آباد۔

(جاری ہے)

مذہبی انتہاپسندی مردہ آباد ‘‘ ریلیاں نکالی جائیں گی ،انہوں نے کراچی رینجرز آپریشن اور آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ رینجرز آپریشن کادائر ہ بڑہا کرسندھ بھر میں رینجرز آپریشن کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :