اسرائیل مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے،جو افسوس ناک بات ہے،کچھ عرب ریاستیں اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل میں نادانستہ طور پر استعمال ہو رہی ہیں،فلسطین فاؤنڈیشن

بدھ 6 جنوری 2016 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید ازہر ہمدانی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، معروف سماجی کارکن طارق شاداب اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے غرب ایشیاء کی موجودہ صورتحال اور مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ کچھ عرب ریاستیں اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل میں نادانستہ طور پر استعمال ہو رہی ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی صرف اور صرف مسلم امہ کے اتحاد میں ہی مضمر ہے،مسلم امہ اسرائیلی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہے، اسرائیل مسلم امہ کا بد ترین دشمن ہے،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پوری مسلم امہ کو چاہئیے کہ چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھ کراپنی توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے ملت مظلوم فلسطین کی آزادی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کے خلاف سد باب کیا جائے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نہ صرف فلسطین کے لئے خطرہ ہے بلکہ خطے کی تمام مسلم ریاستوں سمیت پورے عالم اسلام اور دنیائے انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقاء کی فکر کرنے والے اداروں اور سمجھ بوجھ رکھنے والے با ضمیر افراد کو چاہئیے کہ عالمی سامراجی قوتوں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ناپاک عزائم کو آشکار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے مسلم امہ کے مابین اتحاد اور وحدت اسلامی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اقوام کو باہم متحد رہتے ہوئے تمام تر سازشوں کا بے نقاب کرنا ہو گا ورنہ دشمن پوری مسلم امہ کو گتھم گتھا کر کے عالم اسلام کے وسائل پر قابض ہو جائے گا جیسا صیہونی دشمن نے ماضی میں قبلہ اول بیت المقدس پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم کیا تھا،رہنماؤں نے عالم اسلام کے رہنماؤں اور بالخصوص پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم امہ اور پاکستان کے مسلمانوں کے مابین وحدت اسلامی کو قائم رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور نام نہاد مفکرین اور امریکی و اسرائیلی ایماء پر کام کرنے والے ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کی سرکوبی کریں۔

متعلقہ عنوان :